سانحہ پمز اسپتال، شاہد آفریدی کا ردِعمل سامنے آگیا
ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے
Webdesk
|
31 Aug 2026
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری اسپتال اور تعلیمی ادارے واقعی اتنے ہی اچھے ہیں تو اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟
ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 بچے جان سے چلے گئے۔
انکوائری رپورٹ سامنے آچکی ہے، متعلقہ افسران کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے، لیکن کوئی بھی کارروائی ان معصوم جانوں کو واپس نہیں لاسکتی۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار کا حقدار ہے
Comments
0 comment