سرفراز اور عامر کی ٹیم جیت گئی، بابر اعظم کی زلمی کو شکست

سرفراز اور عامر کی ٹیم جیت گئی، بابر اعظم کی زلمی کو شکست

بابر اعظم 67 رنز بناکر سعود شکیل کا شکار بنے
سرفراز اور عامر کی ٹیم جیت گئی، بابر اعظم کی زلمی کو شکست

ویب ڈیسک

|

18 Feb 2024

پاکستان سپرلیگ کے دوسرے میچ میں کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں پشاور زلمی کو جیت کیلیے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 68 رنز پر محمد ابرار کا شکار بنے، صائم ایوب 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اسکے علاوہ کوئی بلے باز بھی قابل ذکر رنز نہ بناسکا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 2، محمد عامر، عقیل حسین، محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوپننگ جوڑی نے ابتدا ہی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 157 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ زلمی کے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!