صائم ایوب کے حوالے سے بڑی خبر، ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

صائم ایوب کے حوالے سے بڑی خبر، ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے
صائم ایوب کے حوالے سے بڑی خبر، ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

Webdesk

|

23 Jan 2025

لندن: ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر لندن میں زیر علاج پاکستانی بیٹر صائم ایوب کا ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اوپننگ بلے باز صائم ایوب جو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر انہیں علاج کے لیے فوری لندن لے جایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا ہے کہ لندن میں صائم ایوب کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بیٹر کا آپریشن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کرکٹر کو سرجری کی ضرورت نہیں اور وہ ری ہیب پلان پر عمل کر کے مکمل فٹ ہو سکتے ہیں۔

تاہم ان کے بحالی پروگرام کے ذریعے فٹنس حاصل کرنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، اس لیے ان کی چیمپئئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان اوپنر صائم ایوب کی سرجری نہیں ہوگی تاہم ری ہیب میں مزید وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے حتمی اسکواڈ کی فہرست تیار کر لی ہے۔ تاہم انہیں ڈاکٹروں کی مکمل رپورٹ کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق صائم ایوب کی مکمل رپورٹس کا جائزہ لینے اور ڈاکٹر کی مشاورت کے بعد اسکواڈ کے ناموں کی فہرست بورڈ سربراہ محسن نقوی کو دی جائے گی اور ان کی منظوری کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

 سلیکشن کمیٹی نے زخمی اوپنر کے فٹ نہ ہونے پر متبادل کھلاڑی بھی منتخب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کے اعلان کے لیے 11 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے پاکستان کے علاوہ تمام 7 ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان ہو چکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!