ثقلین مشتاق کا اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف

ثقلین مشتاق کا اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف

ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے ٹیم میں اوپنرز میں لیجنڈری سچن ٹنڈولکر اور سعید انور شامل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کرکٹرز اپنے وقت سے 40-50 سال آگے کی کرکٹ کھیل کرگئے۔
ثقلین مشتاق کا اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف

Webdesk

|

19 May 2024

 لاہور :پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنی آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا۔

ایک انٹرویومیں دوسرا کے موجد سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے ٹیم میں اوپنرز میں لیجنڈری سچن ٹنڈولکر اور سعید انور شامل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کرکٹرز اپنے وقت سے 40-50 سال آگے کی کرکٹ کھیل کرگئے۔

اس بعد مڈل آرڈر میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو رکھوں گا اور چوتھا نمبر ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر سر ووین رچرڈز کو دوں گا جن کے بغیر یہ اسکواڈ ادھورا ہے۔

سابق کرکٹر نے پانچویں نمبر پر انہوں نے پاکستان کے ظہیر عباس اور چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے گارفیلڈ سوبرز کو رکھا، ایڈم گلکرسٹ ساتویں نمبر پر ہوں گے ۔

پاکستان واحد ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے عمران خان ٹیم کے کپتان اور تیز گیندباز کے طور پر ٹیم کا حصہ ہوں گے۔بولرز کے انتخاب میں پہلا نمبر وسیم اکرم، پھر وقار یونس اور آخری میں سری لنکن کرکٹر متھیا مرلی دھرن ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!