ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک کی سیکورٹی میں اضافہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک کی سیکورٹی میں اضافہ

امریکی ریاست نیویارک کی گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صورتحال پر گہری نظر ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک کی سیکورٹی میں اضافہ

Webdesk

|

30 May 2024

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے سے قبل نیوریاک کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ9 جون کو ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

امریکی ریاست نیویارک کی گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق صورتحال پر گہری نظر ہے، فی الحال شہریوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

3 جون سے 12 جون تک پھیلے ہوئے 8 میچوں کی میزبانی آئزن ہاور پارک اسٹیڈیم کرے گا، جو مین ہٹن سے تقریبا 25 میل مشرق میں واقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!