ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

بھارت کی بولنگ کے سامنے پاکستان کی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور جیتا ہوا بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

Webdesk

|

10 Jun 2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست6رنز سے شکست دیدی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔نیویارک میں کھیلا جارہا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔

بھارت کی بیٹنگ لائن پاکستان کے خلاف بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آئوٹ ہوئے، پاکستان کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگری۔بھارتی کپتان روہت شرما کو شاہین شاہ آفریدی نے 19کے مجموعی اسکور پر آئوٹ کیا۔

اکثرپٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، جبکہ سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رف کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔

پاکستان کیخلاف بھارت کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر گری جب محمد عامر کی مسلسل 2 گیندوں پر دو بھارتی بلے باز آٹ ہوئے۔ ریشبھ پنٹ 42 اور  رویندرا جڈیجا صفر پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوکر چلتے بنے۔

بھارت کی بولنگ کے سامنے پاکستان کی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور جیتا ہوا بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!