ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی رینکنگ مزید بہتر ہوگئی

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی رینکنگ مزید بہتر ہوگئی

جنوبی افریقی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہوم گرانڈ پر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-3 سے شکست دیکر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی رینکنگ مزید بہتر ہوگئی

Webdesk

|

30 May 2024

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کو ٹی20ورلڈکپ سے قبل سیریز میں وائٹ واش کردیا، جس کا فائدہ قومی ٹیم کو ہوا اور رینکنگ میں ایک درجہ بہتری دلادی۔

مضبوط جنوبی افریقی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہوم گرانڈ پر تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-3 سے شکست دیکر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

 افریقی ٹیم تین درجے تنزلی کے بعد 7ویں پوزیشن پر چلی گئی جبکہ پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئی۔

آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں بھارت کی ٹیم 264 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پہلی، آسٹریلیا 257 پوائنٹس کیساتھ دوسری، انگلینڈ 254 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری جبکہ ویسٹ انڈیز 252 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!