ویمنز ایشیا کپ: بنگلادیش کو ہرا کر بھارتی ٹیم کی فائنل میں رسائی

ویمنز ایشیا کپ: بنگلادیش کو ہرا کر بھارتی ٹیم کی فائنل میں رسائی

بنگلادیش ویمنز ٹیم نے سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر غلط ثابت ہوا۔
ویمنز ایشیا کپ: بنگلادیش کو ہرا کر بھارتی ٹیم کی فائنل میں رسائی

Webdesk

|

26 Jul 2024

ویمنز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

بنگلادیش ویمنز ٹیم نے سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر غلط ثابت ہوا۔

بنگلادیش ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ویمنز ٹیم کی شاندار بولنگ کے آگے صرف 8 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا سکی۔کپتان نگار سلطان 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے رینوکاسنگھ اور رادھا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 81 رنز کا ہدف با آسانی بغیر کوئی وکٹ کھوئے 11 اوورز میں حاصل کرلیا۔

اس طرح بھارتی ویمنز ٹیم نے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے بعد ہوجائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!