وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا

وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا

وزیراعظم نے ارشد ندیم کو سراہا
وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے کا چیک دے دیا

ویب ڈیسک

|

19 Mar 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے نیزا بازی کے کھلاڑی ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک دے دیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستانی ایتھلیٹ اور جولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم نے ملاقات کی۔وزیر اعظم کا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کے لئے 25 لاکھ روپے کا انعام کا اعلان  کیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں چاندی  کا تمغہ حاصل کر کے آپ نے قوم کے لیے قابل فخر کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی ، محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے ملک میں جولین تھرو جیسے کھیل کی ترویج کے لئے  آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، حکومت ملک میں ایتھلیٹکس سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔حکومت دیہی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پر عزم ہے، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ارشد ندیم کے آبائی علاقے میں زیر تعمیر اسپورٹس کمپلیکس کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم رک پنجاب اسمبلی رانا مشہود بھی موجود تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!