اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنا بھی جہاد ہے

اسرائیلی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کرنا بھی جہاد ہے

یہ بائیکاٹ مہم گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے جاری ہے، جس کے نتائج اب نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

Web Desk

|

27 Dec 2023

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بدترین بمباری اور 21 ہزاروں سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کیا۔

یہ بائیکاٹ مہم گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے جاری ہے، جس کے نتائج اب نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے جب ڈائیلاگ پاکستان نے مارٹس کے مالکان سے بات کی تو انہوں نے خود بھی بتایا کہ اب اسرائیلی مصنوعات کی طلب کم ہوگئی ہے اور اُن کی فروخت تقریباً ختم ہونے کے قریب ہے۔

اسرائیلی مصنوعات والی کمپنیوں نے بھی بائیکاٹ کے اثرات سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ معروف ریسٹورنٹ میک ڈونلڈز نے اپنی اشیا بھی سستی کردیں اُس کے باوجود فروخت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!