عراق میں 100 نومولود بچوں کے نام 'حسن نصر اللہ ' رکھ دیئے گئے

عراق میں 100 نومولود بچوں کے نام 'حسن نصر اللہ ' رکھ دیئے گئے

وزارت نے عراق کے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد بچوں کی پیدائشوں کا اندراج کیا ہے۔
عراق میں 100 نومولود بچوں کے نام 'حسن نصر اللہ ' رکھ دیئے گئے

Webdesk

|

3 Oct 2024

بغداد: حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کے لبنان کے شہر بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کے بعد متعدد عراقی والدین نے اپنے نوزائیدہ بچوں کے نام عقیدت کے طور پر ان کے نام پر رکھ لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی وزارت صحت کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سے عراق میں 100 سے زائد بچوں کے نام نصراللہ رکھ دیے گئے۔

متعدد ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا کہ وزارت نے عراق کے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد بچوں کی پیدائشوں کا اندراج کیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی فوج کے راکٹ حملوں میں حسن نصر اللہ کو ان کے قریبی ساتھیوں سمیت شہید کردیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!