بھارت میں فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون دیا، ہلاکتیں

بھارت میں فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون دیا، ہلاکتیں

بھارتی فورسز کے ظالمانہ آپریشن: چھتیس گڑھ میں 16 قبائلیوں کو 'سرچ آپریشن' کے نام پر شہید کر دیا گیا
بھارت میں فوج نے اپنے ہی شہریوں کو بھون دیا، ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

30 Mar 2025

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر قبائلی علاقوں میں ظلم کی نئی داستان رقم کرتے ہوئے 16 معصوم قبائلیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔  

تفصیلات کے مطابق یہ ظالمانہ آپریشن شورش زدہ ضلع سکما میں کیا گیا، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG) نے مشترکہ آپریشن کیا۔

بھارتی فورسز کا دعویٰ ہے کہ مارے گئے افراد "نکسالی" (ماؤ نواز باغی) تھے، مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ معصوم قبائلی تھے جو کسی مسلح تحریک کا حصہ نہیں تھے۔  

آپریشن اور حالات کی وجہ سے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں، مکین گھروں میں محصور ہیں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ طبی امداد تک رسائی نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ 

یہ پہلا واقعہ نہیں، 20 مارچ کو بھی بیجاپور اور دانتے واڑہ میں 30 قبائلیوں کو ہلاک کیا گیا تھا، بھارتی ریاستی جبر کے خلاف مقامی تحریکوں کو کچلنے کے لیے ایسے آپریشنز معمول بن چکے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔  

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی  اور کہا ہے کہ "یہ انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی برادری کو بھارت کے اس ظالمانہ رویے پر فوری کارروائی کرنی چاہیے"۔

"مقامی آبادی کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی یہ کھلی دہشتگردی ہے"۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!