بشار الاسد کا فوجیوں کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا حکم

بشار الاسد کا فوجیوں کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا حکم

فوجیوں کی تنخواہوں میں یہ اضافہ بشارالاسد کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے جاری حملوں کے دوران کیا گیا ہے
بشار الاسد کا فوجیوں کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا حکم

Webdesk

|

5 Dec 2024

دمشق: شامی صدر بشارالاسد نے تمام باقاعدہ فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم دے دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں جاری کیے گئے حکم میں کہا گیا ہے یہ اضافہ پچاس فیصد ہو گا۔ فوجیوں کی تنخواہوں میں یہ اضافہ بشارالاسد کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے جاری حملوں کے دوران کیا گیا ہے۔

ان حملوں کی وجہ سے حلب شہر پر سرکاری کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔یہ اضافہ واضح طور پر ان فوجیوں کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے جو فوج میں ان دنوں خدمات انجام دے رہے ہیں اور فعال ہیں۔

 یہ حکمنامہ ریٹائرڈ فوجیوں یا ریزروز کے لیے نہیں ہے۔ ان دنوں شام کی فوج اپوزیشن کے حملوں کی زد میں ہے۔جنگ کی مانیٹرنگ کرنے والے ایک ادارے نے بتایا ہے کہ شام کی حکومتی فورسز نے بدھ کے روز حما کے اردگرد جوابی کارروائی کی ہے۔

جس کے نتیجے میں شمال میں مزید نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔خیال رہے حما شہر وسطی شام میں واقع ہے۔ تاہم دمشق کی حفاظت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!