چین کا 9 ممالک کیلئے ویزا فری پالیسی شروع کرنے کا فیصلہ
چین اور بیرونی ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے کو مزید آسان بنانے کیلئے چین نے ویزا فری ممالک کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Webdesk
|
3 Nov 2024
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا ہے کہ چین اور بیرونی ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے کو مزید آسان بنانے کیلئے چین نے ویزا فری ممالک کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق 8 نومبر 2024 سے سلوواکیہ، ناروے، فن لینڈ، ڈنمارک، آئس لینڈ، اندورا، موناکو، لیکٹن سٹائن اور جنوبی کوریا کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے آزمائشی بنیادوں پر ویزا فری پالیسی نافذ کی جائے گی۔
31 دسمبر 2025 تک 9ممالک کے عام پاسپورٹ ہولڈرز جو کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ کے لیے چین آتے ہیں، انہیں 15 روزہ ویزا فری انٹری کی اجازت ہو گی۔
Comments
0 comment