دوسری خواتین سے بات کرنے پر بیوی اور سسرالیوں کا خوفناک انتقام

دوسری خواتین سے بات کرنے پر بیوی اور سسرالیوں کا خوفناک انتقام

بیوی نے شوہر پر کھولتا ہوا پانی انڈیلا جبکہ سسر اور سالے نے تشدد کیا
دوسری خواتین سے بات کرنے پر بیوی اور سسرالیوں کا خوفناک انتقام

ویب ڈیسک

|

18 Apr 2024

 بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے دوسری لڑکیوں سے تعلقات اور بات چیتاپنے شوہر پر اُبلتا ہوا پانی پھینک دیا جب کہ سسرالیوں نے بھی اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں امریتا نامی خاتون نے ساتھ سوئے ہوئے شوہر آشیش رائے پر کھولتا ہوا پانی پھینکا، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گیا۔

 متاثرہ شخص کے مطابق اسکی بیوی نے یہ کام انتقام میں آکر کیا ہے۔ آشیش رائے نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی نے اپنے بھائی کی عیادت کے لیے چلنے کو کہا۔ جب ہم وہاں پہنچے تو اُس نے رات سسرال میں ہی رکنے کی ضد کی۔

متاثرہ شخص کے مطابق جب میں سویا تو بیوی نے کھولتا ہوا پانی مجھ پر ڈال گیا، جسے اسکی بھابھی نے گرم کر کے دیا تھا۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں آشیش نے بتایا کہ میں جب تکلیف سے کراہتا ہوا کمرے سے باہر نکلا تو سسر اور سالے نے تشدد کیا، میں بڑی مشکل سے جان بچا کر اسپتال پہنچا۔

پولیس نے آشیش کی بیوی، سسر اور سالے کو گرفتار کرلیا۔ بیوی امریتا نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر دوسری خواتین سے بات چیت کرتا اور ان سے غیر ازدواجی تعلقات رکھتا ہے، میں نے سبق سکھانے کے لیے یہ سب کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!