افغانستان میں شدید بارشوں سے بڑی تباہی، دو درجن سے زائد ہلاکتیں
واضح رہے کہ افغانستان کے 38 میں سے 20 صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں
Webdesk
|
16 Apr 2024
افغانستان میں تین روز سے جاری بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں کی زد میں آکر 38افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے کم از کم 38 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق تقریباً 600 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں اور تقریباً 2 ہزار ایکٹرکی زرعی اراضی تباہ ہوگئی۔سیلابی ریلوں کے باعث تقریباً 600 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ اور 200 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے 34 میں سے 20 صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں مغربی فرح، ہرات، جنوبی زابل اور قندھار شامل ہیں۔
Comments
0 comment