غزہ میں اسرائیلی بربریت میں اضافہ، مزید 86 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت میں اضافہ، مزید 86 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانی بھرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر بم برسا دیئے۔ رفح سے انخلا کرنے والے خاندان کی گاڑی پر بھی ڈرون حملہ کیا۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت میں اضافہ، مزید 86 فلسطینی شہید

Webdesk

|

19 May 2024

غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی حملے مزید شدت اختیار کرگئے۔ تازہ بمباری میں مزید 86 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانی بھرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر بم برسا دیئے۔ رفح سے انخلا کرنے والے خاندان کی گاڑی پر بھی ڈرون حملہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق وسطی غزہ میں 3 بچوں سمیت 8، 4 فلسطینی خان یونس اور 3 فلسطینی رفح میں بھی شہید کیے گئے۔اسرائیلی فوج نے جبالیہ اور نصیرات کیمپ پربھی بے دریغ بمباری کی،

غزہ میں چند گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 86 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ جمعے سے اب تک 120 سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں آئے۔

دوسری جانب اسرائیل فوج نے مغربی کنارے کے جینن پناہ گزین کیمپ پر بھی میزائل حملہ کیا جس میں فلسطینی مزاحمتی فورس کا کمانڈر شہید اور 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!