جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے،سونامی وارنگزجاری
Webdesk
|
3 Apr 2024
ٹوکیو/تائی پے: تائیوان میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گر گئیں۔جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ تائیوان میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، 77 افراد ملبے تلے دبے ہیں۔
زلزے کے بعد تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
7 اعشاریہ 7 شدت زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا تاہم بعد میں تائیوان میں جاری کی گئی تمام سونامی وارننگز واپس لے لی گئیں۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.5 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان میں زلزلے سے تقریبا 26 عمارتیں گر گئیں۔
جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔جاپان ایئر لائنز کے مطابق سونامی کی وارننگ والے علاقوں کی جانب سے پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد چین اور جاپان نے تائیوان کو امداد کی پیشکش کی ہے۔7 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا۔ جس کے بعد سمندر میں 3 میٹر لہریں بلند ہوئی ہیں۔
Comments
0 comment