خطے میں کشیدگی امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں، ایرانی صدر
اسرائیل نے ایران کے معزز مہمان کو شہید کرکے کشیدگی کا آغاز کیا، اسرائیل خطے میں کشیدگی کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔
Webdesk
|
3 Oct 2024
دوحہ : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ ایران جنگ اور خوں ریزی کا خواہاں نہیں، ایران خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے، خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی کوشش کی تو ایران کا جواب زیادہ سخت اور طاقتور ہوگا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے معزز مہمان کو شہید کرکے کشیدگی کا آغاز کیا، اسرائیل خطے میں کشیدگی کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی وسیع کرنا امریکا اور یورپ کے مفاد میں نہیں، یورپی ممالک اور امریکا اسرائیل کے بڑھتے جرائم کو رکوائیں۔
Comments
0 comment