مچھلی کے شکار میں مصروف ماہی گیر کے دونوں ہاتھ مگرمچھ نے چبا ڈالے

مچھلی کے شکار میں مصروف ماہی گیر کے دونوں ہاتھ مگرمچھ نے چبا ڈالے

واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا، متاثرہ شہری کی حالت تشویشناک
مچھلی کے شکار میں مصروف ماہی گیر کے دونوں ہاتھ مگرمچھ نے چبا ڈالے

ویب ڈیسک

|

14 Mar 2024

امریکی ریاست فلوریڈا میں مچھلی کے شکار کے دوران ایک مگر مچھ نے مچھیرے کے دونوں ہاتھ چپا ڈالے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے مطابق، متاثرہ شخص اتوار کی سہ پہر لیسبرگ کے تالاب میں مچھلی کو قابو کرنے کے لیے دریا میں کودا تو 9 فٹ، 3 انچ کے مگر مچھ نے اُس پر حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں ماہی گیر کشتی میں تو فورا آگیا مگر مگرمچھ نے اُس کا ہاتھ اپنے منہ میں دبا کر جبڑے کس کے بند کرلیے تھے۔

ماہی گیر کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مگر مچھ کا  گواہ رون پرسٹ نے بتایا کہ ماہی گیر کے دونوں ہاتھ ٹوٹ کر لٹکے ہوئے تھے اور وہ چیخ رہا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور متاثرہ شخص کو ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!