ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

ملالہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھیں۔
ملالہ کا فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

Webdesk

|

2 Oct 2024

لندن : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی بچوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی رقم فلسطینی بچوں کی بحالی کیلئے کام کرنے والی انسانی حقوق کی تین تنظیموں کنڈر یو ایس اے، اینارا اور راوا فنڈ کو دی جائے گی جس سے غزہ کے بچوں کو کھانا، صاف پانی، طبی دیکھ بھال اور بے گھر خاندانوں کو خیمے فراہم کیے جائیں گے۔

ملالہ یوسف زئی کا اس حوالے سے کہنا تھا فلسطینی بچے شدید صدمے سے گزرے ہیں جن کے گھر اور اسکول تباہ، دوست اور خاندان کے افراد مارے جا چکے ہیں۔

ملالہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ میں امداد پہنچانے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھیں۔

انہوں نے غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سال سے ہر روز غزہ کے فلسطینی بچوں کے بارے میں سوچتی ہیں جو شدید اسرائیلی بمباری کی زد میں ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!