امریکا دمشق حملے میں ملوث نہیں ہے، وائٹ ہاؤس
Webdesk
|
12 Apr 2024
واشنگٹن: ایران کو واضح پیغام دیتے ہوئے امریکا کا کہنا ہے کہ وہ امریکا دمشق حملے میں ملوث نہیں ہے۔
غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرائن جین پیئر کا کہنا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا یہ تنازع پھیلے، ایران دمشق حملے کو تنازع بڑھانے یا امریکی تنصیبات پر حملے کے بہانے کے طورپر استعمال نہ کرے۔
ترجمان محکمہ خا رجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ترجمان نے 24 گھنٹے کے دوران ترک، چینی اور سعودی ہم منصبوں سے رابطے کیے۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر ایران نے دمشق میں اسرائیلی حملے کا جواب دیا تو وہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگا اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اسرائیل پہنچ گئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے کہا کہ وہ دمشق حملے کے ممکنہ ایرانی رد عمل کے لیے تیار ہے۔
Comments
0 comment