مسجد کی بے حرمتی کرنے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو سزا مل گئی
فوجیوں نے مسجد میں پہلے اپنے گیت گائے پھر مائیک پر آکر لاؤڈ اسپیکر نشر بھی کیے
Webdesk
|
16 Dec 2023
اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں محاصرے کے دوران مسجد کی بے حرمتی کی ہے، جس پر فلسطینیوں سمیت مسلم دنیا کے لوگ شدید مشتعل ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ کی ایک مسجد میں اسرائیلی فوجی نے محاصرے کے دوران مسجد کی بے حرمتی کی اور جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئے۔
فوجیوں نے مسجد میں پہلے اپنے گیت گائے پھر مائیک پر آکر لاؤڈ اسپیکر نشر بھی کیے۔
اسرائیلی فوجیوں نے بےحُرمتی کی ویڈیوز خود ریکارڈ کر کے جاری بھی کیں۔
اُدھر عوام کی شدید تنقید کے بعد اسرائیلی فوجی حکام نے ویڈیوز میں نظر آنے والے اپنے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُنہیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔
Comments
0 comment