متحدہ عرب امارات میں بارش سے تباہی، نظام زندگی مفلوج

متحدہ عرب امارات میں بارش سے تباہی، نظام زندگی مفلوج

پیر کی صبح سے منگل کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ بھی ہوا۔
متحدہ عرب امارات میں بارش سے تباہی، نظام زندگی مفلوج

Webdesk

|

16 Apr 2024

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی بارشوں سے تباہی مچا دی جس سے نظام زندگی بری طرح سے مفلوج ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی دوپہر تک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی جبکہ مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ بھی ہوا۔

شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے۔

بارش کا پانی گھروں، مالز اور دیگر مقامات پر داخل بھی ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا دوسرا اسپیل منگل کی دوپہر سے شروع ہوگا اور جمعرات تک بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ دوسرے اسپیل کے دوران بھی مختلف علاقوں میں بجلی گرجنے سمیت دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوگی۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ گاڑیاں ڈوب گئیں اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ صورت حال ابوظہبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ میں ہے جہاں پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!