مودی حکومت نے کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل منتقل کردیا

مودی حکومت نے کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل منتقل کردیا

کیجریوال کو کرپشن کے الزام پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ سے گرفتار کر رکھا ہے۔
مودی حکومت نے کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل منتقل کردیا

Webdesk

|

2 Apr 2024

نئی دہلی: نریندر مودی حکومت کے ایما پر گرفتار کیے جانے والے وزیراعلی دہلی اروند کیجریوال کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیجریوال کو کرپشن کے الزام پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21 مارچ سے گرفتار کر رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ دہلی کو پیر کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جس نے کیجریوال کا 14 روزہ جیل ریمانڈ دے دیا۔ اس سے قبل دہلی کے وزیراعلی کو جسمانی ریمانڈ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کیا گیا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیجریوال کا مزید ریمانڈ نہیں مانگا تاہم عدالت کے سامنے دعوی کیا کہ دہلی کے وزیراعلی تفتیس میں بالکل تعاون نہیں کر رہے اور تفتیش کاروں کو گمراہ کرنے والے جوابات دے رہے ہیں۔

مودی کے حامیوں نے کیجریوال کو بطور وزیراعلی اپنے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے جس پر دہلی ہائیکورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے جواب مانگ لیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!