انڈونیشیا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد ہلاک

انڈونیشیا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی،
انڈونیشیا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد ہلاک

Webdesk

|

11 Mar 2024

سماترا: انڈونیشیا میں آنے والے بدترین  سیلاب اور بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، اس دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21ہوگئی ہے، جبکہ کئی سو مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا اور اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں ہونے والی مسلسل بارشوں نے سیلابی صورت اختیار کرلی، 

مکانات کے ملبے سے 12 لاشیں نکالی گئی اور 7  کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔بارشوں اور سیلاب کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے جن میں 5 سے زائد گھر دب گئے۔ 

ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جب کہ 5 تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ مسلسل بارشوں اور خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید 3 لاشیں آج ملی ہیں اس طرح مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ 10 سے زائد افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔سیلاب میں کئی افراد بہہ گئے جب کہ درخت اور ہورڈنگز گرنے سے بھی 6 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!