5 hours ago
نیتن یاہو کے بیٹے نے باپ کو کیوں مارا؟ کویتی اخبار کا بڑا انکشاف
Webdesk
|
23 Jan 2025
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو زمین پر گرا کر مار پیٹ کرنے اور ان کا گلا گھونٹنے پر ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کو اسرائیل سے باہر روانہ کردیا گیا۔
کویتی اخبار الجریدہ نے انکشاف کیا کہ باپ بیٹے میں ہاتھا پائی کا یہ واقعہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے باعث پیش آیا تھا۔
کویتی خبر رساں ادارے الجریدہ کو وزیراعظم کی حفاظت پر مامور ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعے کے وقت نیتن یاہو کی اہلیہ بھی وہیں موجود تھیں۔
ان کی چیخنے کی آواز سن کر سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے اور گتھم گتھا باپ بیٹے کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔
اسرائیلی وزیراعظم کی حالت بیٹے کی جانب سے گلا گھوٹے جانے کے باعث غیر ہوگئی تھی اور انھیں درست طریقے سے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے جارح مزاج بیٹے یائر نیتن یاہو کو اس واقعے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی بھیج دیا گیا تھا۔
اسرائیلی جنرل سکیورٹی سروس نے یائے نیتن یاہو کو اپنے والد کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بیٹے کو باپ کے ساتھ رہنے کے لیے واپس آنے سے روک دیا تھا۔
الجریدہ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اس واقعے کو چھپایا اور بیٹے یائر نیتن یاہو کو امریکا بھیج دیا تھا۔
Comments
0 comment