نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونیکا امکان
اسرائیلی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔
Webdesk
|
19 Apr 2024
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی المیے پر اسرائیلی فوجی افسران اور سیاسی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوسکتے ہیں۔ اس معاملے پر منگل کے روز اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر میں قانونی ماہرین اور وزرا کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا۔
اسرائیلی قیادت پر غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نیگزشتہ دنوں برطانوی اور جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں بھی وارنٹ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت کو خدشہ ہیکہ غزہ میں جاری انسانی المییکو بنیاد بنا کر اسرائیلی وزیر اعظم اور دیگر حکام کے وارنٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔
Comments
0 comment