نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے
مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی
Webdesk
|
21 Apr 2024
تل ابیب:ہزاروں اسرائیلی آباد کاروں نے تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو ہٹانے، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی۔ واضح رہے کہ اسی طرح کا مظاہرہ گزشتہ ہفتے اور اس سے قبل بھی کیا گیا تھا۔
مظاہرے میں خواتین، بچوں اور نوجوان افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔مظاہرین نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
Comments
0 comment