پاکستان میں انتخابی نتائج پر امریکا کا حیران کن ردعمل

پاکستان میں انتخابی نتائج پر امریکا کا حیران کن ردعمل

یہ سب قیاس آرائیاں ہیں کیونکہ پاکستان نے حتمی طور پر نتائج جاری نہیں کیے، ترجمان محکمہ خارجہ
پاکستان میں انتخابی نتائج پر امریکا کا حیران کن ردعمل

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2024

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ودانت پٹیل نے پاکستان کے انتخابات کے ابتدائی نتائج پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ایک پریس کانفرنس میں صحافی نے ودانت پٹیل سے پاکستان میں ہونے والے انتخابات، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی ممکنہ فتح اور اُن پر کسی پارٹی میں شمولیت کے دباؤ سمیت انتخابی نتائج پر امریکی موقف کے بارے میں پوچھا گیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ اگر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے پر مجبور ہوتے ہیں تو امریکا کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

محکمہ خارجہ نے ترجمان نے کہا کہ یہ باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں کیونکہ پاکستان نے ابھی تک سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے۔

 

https://x.com/ChaudriIrfan1/status/1755667622585069618?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!