پرمٹ رکھنے والوں کیلئے روضہ رسولۖ کی حاضری کی تاریخوں کا اعلان

پرمٹ رکھنے والوں کیلئے روضہ رسولۖ کی حاضری کی تاریخوں کا اعلان

یہ تاریخیں ان لوگوں کے لئے ہیں جو نسک اور توکلنا ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کر کے آنا چاہتے ہیں
پرمٹ رکھنے والوں کیلئے روضہ رسولۖ کی حاضری کی تاریخوں کا اعلان

Webdesk

|

14 Jun 2024

مدینہ: مسجد نبوی ۖکے امور کی نگہداشت کے لیے جنرل اتھارٹی نے پرمٹ رکھنے والوں کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت اور حاضری کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے ۔

یہ تاریخیں ان لوگوں کے لئے ہیں جو نسک اور توکلنا ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کر کے آنا چاہتے ہیں۔ اتھارٹی نے کہا کہ مردوں کے دورے کے شیڈول میں دو وقت شامل ہیں۔

 پہلا 12:30 بجے سے ظہر تک اور دوسرا دوپہر 11:30 بجے سے عشا کی نماز تک، جب کہ خواتین کے اوقات دو ادوار میں ہیں۔

پہلا۔ صبح 5:30 سے 11 بجے تک اور دوسرا رات 9:30بجے سے 12:30 تک ہے۔ اتھارٹی نے مزید کہا کہ مردوں اور عورتوں کا داخلہ گیٹ نمبر 37 کے بالمقابل جنوبی صحن سے ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!