پرینک ویڈیو دیکھ کر کانٹینٹ بنانے کے شوق میں گیارہ سالہ بچے کی دلخراش موت

پرینک ویڈیو دیکھ کر کانٹینٹ بنانے کے شوق میں گیارہ سالہ بچے کی دلخراش موت

پانچویں جماعت کے طالب علم کے موبائل سے ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں ہیں، پولیس
پرینک ویڈیو دیکھ کر کانٹینٹ بنانے کے شوق میں گیارہ سالہ بچے کی دلخراش موت

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2023

بھارت میں پرینک ویڈیوز سے متاثر ہوکر کانٹینٹ بنانے کی کوشش کرنے والا پانچویں جماعت کا گیارہ سالہ طلب علم موت کے پھندے سے جھول گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیر پور شہر کا رہائشی 11 سالہ نکھل راجو سوشل میڈیا پر پرینک ویڈیوز اور ریلیز دیکھنے کا شوقین تھا۔ 

اہل خانہ کے مطابق نکھل نے سوشل میڈیا پر پھانسی لگانے کی ویڈیو دیکھی اور خود بھی ایسی ہی ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران رسی کے پھندے میں لٹک کر ہلاک ہوگیا۔

متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ اسے کمرے میں بیہوش دیکھ کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 11 سالہ طلب علم کے موبائل فون سے پھانسی لگانے جیسی اور ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!