قاتلانہ حملے میں جاں بحق

قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ممبئی باندرہ میں بابا صدیق کو نشانہ بنایا گیا
قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2024

بھارتی سیاستدان اور ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بابا صدیق پر ممبئی کے علاقے باندرہ میں رام مندر کے قریب اُن کے بیٹے کے دفتر میں 3 مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق بابا صدیق کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہیں تین گولیاں لگیں۔ واقعے کے بعد بابا صدیق پر فائرنگ کے واقعے کے بعد 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے ایک تعلق اترپردیش اور ایک کا ہریانہ سے ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

بابا صدیق پر قاتلانہ حملے کی اطلاع ملتے ہی بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور سنجے دت اسپتال پہنچ گئے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!