شادی سے چند گھنٹے قبل باپ نے بیٹے کو کیوں قتل کردیا؟
Webdesk
|
9 Mar 2024
بھارت کے جنوبی دہلی میں ایک نوجوان کی شادی سے چند گھنٹے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جس کی شناخت 29 سالہ جم ٹرینر گورو سنگھل کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس بیٹے کے قتل کے الزام میں مقتول کے والد کو حراست میں لے لیا ہے، مقتول کے والد نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے۔
دہلی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول کا قاتل اس کا باپ ہے، جس نے اپنے بیٹے کو 15بار چاقو مارا تھا، قاتل باپ اپنے بیٹے کو قتل کرنے کے فرار ہوگیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق باپ بیٹے کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے، جس کی 7مارچ کو شادی طے تھی، قاتل باپ کا پولیس کو کہنا تھا کہ اسے اپنے بیٹے کے قتل کا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اسے یہ کام پہلے کر لینا چاہیے تھا۔
گورو کے والد کی جانب سے اس پر شادی کے لئے دباؤ تھا، مگر وہ کسی اور سے شادی کرنے کے لئے اصرار کررہا تھا، مقتول گورو اس رشتے پر رضا مند نہیں تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم باپ نے بیٹے پر 15 بار چاقو سے حملہ کیا، فی الحال پولیس ملزم سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس معاملے میں پولیس نے متوفی گورو سنگھل کے چھوٹے بھائی اور ایک رشتہ دار کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا۔
Comments
0 comment