شراب نوشی سے روکنے پر سفاک شوہر کو بیوی کو آگ لگادی

شراب نوشی سے روکنے پر سفاک شوہر کو بیوی کو آگ لگادی

شوہر واردات کے بعد فرار ہوگیا، پولیس کے تلاش کیلیے چھاپے
شراب نوشی سے روکنے پر سفاک شوہر کو بیوی کو آگ لگادی

Webdesk

|

5 Feb 2024

بھارت میں شراب نوشی سے روکنے پر نشے کے عادی سفاک شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے علاقے دوارکا ڈبری میں نشے کے عادی شوہر نے شراب نوشی سے روکنے پر بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اُس پر سوتے وقت پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

علاقہ مکینوں اور رشتے داروں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نریندر شراب کے نشے کا عادی ہے اور وہ آئے روز نشے میں دھت ہوکر گھر آکر الٹی سیدھی حرکتیں کرتا تھا جس کے باعث میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت بنیتا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!