اسرائیل نے یر غمال بنائے گئے 150 فلسطینیوں رہا کردیا
اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہے۔
Webdesk
|
17 Apr 2024
غزہ: اسرائیل نے غزہ حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے 150 فلسطینیوں کو رہا کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کراسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
رہائی پانے والوں میں فلسطینی ہلال احمر کے 2 کارکن بھی شامل ہیں۔غزہ کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہے۔
فلسطینی پرزنرز ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ایک سو فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں۔ ان قیدیوں میں گزشتہ سال اکتوبر7 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد شامل نہیں ہیں۔
Comments
0 comment