اسرائیل پر حملے کے بعد پاسداران انقلاب کا اہم بیان

اسرائیل پر حملے کے بعد پاسداران انقلاب کا اہم بیان

ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔
اسرائیل پر حملے کے بعد پاسداران انقلاب کا اہم بیان

Webdesk

|

1 Oct 2024

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اہم بیان جاری کیاگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا ہے اور درجنوں میزائل اسرائیل پر داغ دیئے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 102 میزائل فائر کئے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 400 میزائل فائر کیے گئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ لمحے قبل ایرانی فضائیہ نے کئی بلیسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جس میں کئی اہم فوجی و سیکیورٹی ٹھکانوں کو نیست و نابود کردیا گیا ہے۔

 ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے کہا کہ اسرائیل پر حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ ہے۔ان حملوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

بیان کے مطابق یہ آپریشن اعلی قومی سلامتی کی منظوری، چیف آف آرمی اسٹاف کی اطلاع اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اور وزارت دفاع کی حمایت سے کیا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے، ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کیے گئے اس آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زیادہ شدید اور تباہ کن حملہ کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!