اسرائیلی بربریت، فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 300 سے متجاوز

اسرائیلی بربریت، فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 300 سے متجاوز

عید کے دنوں میں بھی اسرائیلی بربریت جاری رہی
اسرائیلی بربریت، فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 300 سے متجاوز

Webdesk

|

20 Jun 2024

اسرائیلی فوج نے غزہ كے علاقے المواسی میں رات بھر بم باری كی ہے۔ 

عرب میڈیا كے مطابق اسرائیلی بم باری سے خیموں میں آگ بھڑك اٹھی جس كے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے، اس کے علاوہ غزہ شہر میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد بھی شہید ہوئے۔

نصیرات كیمپ میں رہائشی گھروں پر بھی اسرائیلی شیلنگ اور ڈرون حملے جاری ہیں ۔ علاوہ ازیں قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں كے دوران 4 فلسطینیوں كو گولی مار دی۔

میڈیا رپورٹس كے مطابق 7 اكتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت كے نتیجے میں شہداء كی تعداد 37 ہزار 300 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!