اسرائیلی مس یونیورس پرفلسطینیوں کے حق میں مظاہرے میں خلل ڈالنے پر حملہ

اسرائیلی مس یونیورس پرفلسطینیوں کے حق میں مظاہرے میں خلل ڈالنے پر حملہ

مس اسرائیل کو امریکی ریاست نیویارک میں اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران شور شرابا کرنے اور خلل ڈالنے پر ڈنڈا کھانا پڑ گیا۔
اسرائیلی مس یونیورس پرفلسطینیوں کے حق میں مظاہرے میں خلل ڈالنے پر حملہ

Webdesk

|

7 Apr 2024

اسرائیلی مس یونیورس نو کوشوا اور ان کے حامیوں نے نے فلسطین کے حق میں مظاہرے میں گھس کر شورشرابا کرنے کی کوشش کی، جو انہیں مہنگی پڑ گئی۔

مس اسرائیل کو امریکی ریاست نیویارک میں اسرائیل مخالف احتجاج کے دوران شور شرابا کرنے اور خلل ڈالنے پر ڈنڈا کھانا پڑ گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے میں شریک ایک شخص نے مس اسرائیل 2021 نو کوشوا کے چہرے پر مبینہ طور پر ڈنڈا جڑ دیا۔

اسرائیلی مس یونیورس اور ان کے اسرائیل کے حامی دوستوں نے فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں گھس کر شورشرابا کرنے کی کوشش کی تو مظاہرے میں شریک ایک شخص نے انہیں ڈنڈا دے مارا۔

نو کوشوا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں منہ پر ماسک پہنے ایک شخص پلے کارڈ کے ڈنڈے سے کسی کو مار رہا ہے۔ دوسرے کلپ میں مس اسرائیل چہرے پر رومال رکھی ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!