صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان لیکر جہازچھوڑ دیا

صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان لیکر جہازچھوڑ دیا

صومالی قزاقوں نے دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہاز پر مزید کوئی حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان لیکر جہازچھوڑ دیا

Webdesk

|

15 Apr 2024

موغادیشو:صومالی قزاقوں نے 5 ملین ڈالرز تاوان ملنے کے بعد قبضے میں لیا گیا بنگلادیش کے جھنڈے والا کارگو جہاز عملے کے 23 افراد سمیت چھوڑ دیا۔

3 بوریوں میں بھری 5 ملین ڈالرز تاوان کی رقم ہوائی جہاز سے کارگو جہاز پر گرائی گئی۔رہائی ملنے کے بعد ایم وی عبداللّٰہ نامی کارگو جہاز یورپی یونین کے 2 بحری جہازوں کی نگرانی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

صومالی قزاقوں نے دبئی بندرگاہ پہنچنے تک جہاز پر مزید کوئی حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مارچ میں جہاز موزمبیق سے متحدہ عرب امارات کی طرف جا رہا تھا جو صومالی قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا تھا۔کارگو جہاز اور عملے کی رہائی کے لیے شپنگ کمپنی کے سی ای او نے مذاکرات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام عملہ محفوظ ہونے کی فوٹیج فراہم کی گئی اور تاوان ملنے کے بعد اتوار کی صبح تقریباً 65 قزاق 9 کشتیوں پر سوار ہو کر جہاز سے نکل گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!