6 hours ago
تنزانیہ میں مشتبہ ماربرگ وائرس سے 8 افراد لقمہ اجل بن گئے
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تنزانیہ اور متاثرہ کمیونیٹیز کو مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔
Webdesk
|
15 Jan 2025
ڈوڈوما: افریقی ملک تنزانیہ میں مشتبہ ماربرگ وائرس سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق تنزانیہ میں ماربرگ وبا ئوکے پھیلاو سے ممبر ممالک کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے چیف ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق تنزانیہ میں ماربرگ وائرس کے 9 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں 8 ہلاکتیں شامل ہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس وائرس کے مزید کیسز سامنے آئیں گے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تنزانیہ اور متاثرہ کمیونیٹیز کو مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایک ماہ قبل روانڈا میں اسی وبا سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق ماربرگ ایک انتہائی متعدی ہیمرج بخار کا سبب بنتا ہے، یہ مرض پھل کھانے والے چمگادڑوں سے پھیلتا ہے۔
Comments
0 comment