ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت کا اعلان
50 فیصد رعایت کی مہلت 6 ماہ تک جاری رہے گی
Webdesk
|
6 Apr 2024
سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے غیر ادا شدہ ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے جاری بیان بتایا گیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان میں دی جانے والی رعایت ایسے افراد کیلیے ہو گی جن کے چالان 18 اپریل 2024 سے قبل درج کیے گئے ہوں گے۔
وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ شخص اگر چاہے تو وہ تمام چالان کی رقم یکمشت ادا کردے یا ہر چالان کی ادائیگی قسطوں کی صورت میں بھی کی جاسکتی ہے۔چالان کی ادائیگی کے لیے دو طریقے وضع کیے گئے ہیں جن کے تحت 50 فیصد رعایت ملے گی۔
وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پرعائد کیے جانے والے چالان میں دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مہلت 6 ماہ تک جاری رہے گی جس کا آغاز 18 اپریل 2024 سے ہوگا۔
Comments
0 comment