یکطرفہ ضبط کا مرحلہ ختم ہوگیا، ایران نے خبردار کردیا

یکطرفہ ضبط کا مرحلہ ختم ہوگیا، ایران نے خبردار کردیا

ایران علاقائی جنگ نہیں چاہتا لیکن اس کے لیے اسرائیل کو باز رکھا جائے۔
یکطرفہ ضبط کا مرحلہ ختم ہوگیا، ایران نے خبردار کردیا

Webdesk

|

4 Oct 2024

تہران: ایران نے کہاہے کہ یکطرفہ ضبط کا مرحلہ ختم ہوگیا، کسی بھی اسرائیلی حملے کا غیر روایتی جواب ملے گاایران نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس بار اسرائیلی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر کے ذریعے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا کہ یک طرفہ تحمل ایران کی قومی سلامتی کی ضرورت پوری نہیں کر رہا۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ ایران علاقائی جنگ نہیں چاہتا لیکن اس کے لیے اسرائیل کو باز رکھا جائے۔

واضح رہے کہ ایران نے اقوام متحدہ میں اپنے مشن کے ذریعے اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع پر اپنے بیان میں دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف تنازع میں خود کو نہ الجھائیں، ورنہ انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!