پولیس موبائل پانی میں کیا تلاش کررہی ہے؟

پولیس موبائل پانی میں کیا تلاش کررہی ہے؟

انٹرنیٹ صارفین کے دلچسپ تبصرے
پولیس موبائل پانی میں  کیا تلاش کررہی ہے؟

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2024

انٹرنیٹ پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں سندھ پولیس کی ایک موبائل کو گہرے پانی میں دیکھا گیا جبکہ اُس کے ارد گرد لوگ اور پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔

اس تصویر پر مختلف قسم کے تبصرے کیے گئے تاہم  معاملہ یہ ہے کہ پولیس موبائل سندھ کے ضلع دادو کے علاقے فرید آباد کی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین میں سے کچھ نے لکھا کہ شدید گرمی کی وجہ سے پولیس کی گاڑی نہر میں نہانے کیلیے اتاری گئی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق رات کے وقت پولیس موبائل گشت پر تھی تو اس دوران ڈرائیور کو راستہ نظر نہیں آیا اور گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔

حادثے کی وجہ سے پولیس اہلکار خوفزدہ ہوئے تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام چار وں اہلکاروں کو بچا لیا۔

ریسکیو کیے گئے اہلکاروں کی شناخت ڈرائیور الطاف، اے ایس آئی عبدالمجید بابر، کانسٹیبل وزیر اور ضمیر کے نام سے ہوئی، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اُدھر پولیس نے مؤقف ظاہر کیا ہے کہ موبائل کسی دوسری گاڑی کے تعاقب میں تھی جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، بعد ازاں کرین کی مدد سے پولیس موبائل کو باہر نکال لیا گیا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!