کراچی کے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا آغاز

8 hours ago

کراچی کے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا آغاز

9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگائی جارہی ہے
کراچی کے ضلع وسطی میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا آغاز

ویب ڈیسک

|

16 Sep 2025

سندھ حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا، یہ مہم 15 تا 27 ستمبر 2025 جاری رہے گی جس کے دوران بچیوں کو مفت ٹیکے لگائے جائین گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کی زیرِ نگرانی سرویکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح ہیپی پیلس گرامر اسکول ایسٹرن چیپٹر گلبرگ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا۔

مہم کا باضابطہ افتتاح پی پی رہنما اور سینیٹر سید مسرور احسن، چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، نے کیا۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "قوم کی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔"

تقریب میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم سمیت دیگر شخصیات جبکہ پی پی پارٹی کے رہنما اور اسکولوں کے نمائندے و ڈاکٹر موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال نے مہمانِ خصوصی سینیٹر سید مسرور احسن و دیگر مہمانان کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ اسکول کی بچیوں کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔

محکمہ صحت سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ سینٹرل نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو لازمی طور پر اس ویکسینیشن مہم میں شامل کریں تاکہ مستقبل میں انہیں اس مہلک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق یہ مہم 15 تا 27 ستمبر 2025 ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ منتخب ویکسینیشن سینٹرز میں جاری رہے گی۔

والدین قریبی اسکول یا مقررہ سینٹرز پر جا کر اپنی بچیوں کو مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!