عمران خان کی رہائی کیلیے پی ٹی آئی کا اگلے ماہ پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

3 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلیے پی ٹی آئی کا اگلے ماہ پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کردیا
عمران خان کی رہائی کیلیے پی ٹی آئی کا اگلے ماہ پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ستمبر کے مہینے میں ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے۔ اس جلسے کا مقصد عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور پارٹی کے بانی کی رہائی ہے۔

یہ اعلان پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انہیں تین ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا موقع ملا، جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقاتیں جاری رہنی چاہیئں اور ان پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اخبار اور کتابیں فراہم کر کے ان کی سہولیات بحال کر دی گئی ہیں۔

ملاقات کے دوران ملکی حالات، پارٹی امور اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے بارشوں سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی۔

سلمان اکرم راجہ کے استعفے سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے کبھی استعفیٰ دیا ہی نہیں تھا، لہٰذا اس کی منظوری یا نامنظوری کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!