پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کتنے ہیں؟

21 hours ago

پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کتنے ہیں؟

الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کردیے
پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کتنے ہیں؟

ویب ڈیسک

|

21 Sep 2025

الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹروں کے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 182 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 ہے۔ یوں مرد ووٹرز کا تناسب 53.62 فیصد اور خواتین کا 46.38 فیصد بنتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 11 ہزار 879 ہے جن میں مرد 6 لاکھ 33 ہزار 405 اور خواتین 5 لاکھ 78 ہزار 429 شامل ہیں۔ بلوچستان میں ووٹروں کی تعداد 56 لاکھ 38 ہزار 84 ہے، جن میں سے مرد 31 لاکھ 56 ہزار 26 اور خواتین 24 لاکھ 82 ہزار 58 ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ووٹروں کی تعداد 2 کروڑ 30 ہزار 231 ہے، جس میں مرد ووٹرز ایک کروڑ 24 لاکھ 95 ہزار 793 اور خواتین ایک کروڑ 5 لاکھ 4 ہزار 438 ہیں۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد سب سے زیادہ 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589 ہے، جن میں مرد 4 کروڑ 8 لاکھ 635 اور خواتین 3 کروڑ 60 لاکھ 11 ہزار 954 ہیں۔

اسی طرح سندھ میں ووٹروں کی کل تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201 ہے، جن میں مرد 1 کروڑ 52 لاکھ 68 ہزار 278 اور خواتین 1 کروڑ 30 لاکھ 18 ہزار 923 ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.27 فیصد اور خواتین کی 47.73 فیصد ہے، بلوچستان میں مرد 55.98 اور خواتین 44.02 فیصد ہیں۔ خیبرپختونخوا میں مرد 54.33 فیصد اور خواتین 45.67 فیصد، پنجاب میں مرد 53.12 فیصد اور خواتین 46.88 فیصد، جبکہ سندھ میں مرد 53.98 فیصد اور خواتین 46.02 فیصد ووٹرز پر مشتمل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!