پاکستان میں ریاست کے علاؤہ کسی کو جہاد کی اجازت نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

19 hours ago

پاکستان میں ریاست کے علاؤہ کسی کو جہاد کی اجازت نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان اور امریکا کے تعلقات مثالی، ٹرمپ دفاعی اور منصوبہ ساز لیڈر ہیں، ترجمان پاک فوج
پاکستان میں ریاست کے علاؤہ کسی کو جہاد کی اجازت نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2025

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاست تمام غیر ریاستی عناصر کو بلا تفریق مسترد کرتی ہے اور ملک میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھے کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، کوئی فرد یا گروہ یہ حق استعمال نہیں کرسکتا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا اور بے شمار قربانیاں دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد وہاں چھوڑے گئے ہتھیار دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں، جس پر امریکا بھی تشویش ظاہر کرچکا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں جبکہ معرکہ حق کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قائدانہ کردار ایک اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!