سیکیورٹی فورسز کی کے پی میں کارروائیاں، 31 خوارج ہلاک

8 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی کے پی میں کارروائیاں، 31 خوارج ہلاک

دونوں اضلاع میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے تاکہ علاقے میں چھپے کسی بھی شدت پسند کو ختم کیا جا سکے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز کی کے پی میں کارروائیاں، 31 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک

|

15 Sep 2025

پشاور: خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں ’’فتنۃ الخوارج‘‘ نامی دہشت گرد گروہ کے 31 شدت پسند مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز 13 اور 14 ستمبر کو دو الگ الگ اضلاع، لکی مروت اور بنوں میں کیے گئے۔

بیان کے مطابق لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 14 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

اسی طرح ضلع بنوں میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں مزید 17 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں اضلاع میں کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے تاکہ علاقے میں چھپے کسی بھی شدت پسند کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!