19 hours ago
ایمان مزاری کو گرفتار کرنے کا حکم، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
ریاستی اداروں کیخلاف متنازع ٹویٹ کے کیس میں وارنٹ جاری کیے گئے

Webdesk
|
23 Sep 2025
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے اس سے قبل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو طلبی کے نوٹس بھی جاری کیے تھے، تاہم پیش نہ ہونے پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
دونوں وکلاء کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست بھی دی گئی تھی مگر عدالت نے فوری طور پر استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔
Comments
0 comment